گل پلازہ سانحہ، غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے ساتھ مقدمہ درج

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
سانحہ گل پلازہ سے متعلق مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا، جس میں غفلت اور لاپرواہی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق ہونے والے 71 افراد میں سے اب تک 20 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں۔
