سانحہ گل پلازہ: NED یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم کا تحقیقات کیلئے دورہ، مختلف مقامات کا جائزہ

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیکنیکل ٹیم نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحقیقاتی ٹیکنیکل اور فرانزک ٹیم کو معائنہ کرایا گیا۔

اربن سرچنگ ٹیم کے مطابق جہاں سرچ آپریشن مکمل کیا جا رہا ہے، وہاں نشاندہی کے لیے مارکنگ کی جا رہی ہے۔

گل پلازہ کے مختلف مقامات پر ’ایچ‘ کا نشان لگایا گیا ہے، جو خطرے کی نشاندہی اور عمارت کے مزید گرنے کے خدشے کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب انچارج سی پی ایل سی شناخت پروجیکٹ کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کے دوران انسانی باقیات موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے 17 جنوری کی رات گل پلازہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں پوری عمارت تباہ ہو گئی تھی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سُمعیہ طارق کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں، جن میں سے 22 جاں بحق افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں 6 لاشیں قابلِ شناخت تھیں جبکہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی گئی۔

Back to top button