ایرانی جوہری پلانٹ سے تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے جوہری پلانٹ پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں پر رد عمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تابکاری کا اخراج ہوا تو تہران میں ہی نہیں خلیجی ممالک میں بھی کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکا بوشہر میں جوہری تنصیب پر اب تک چار بار بمباری کرچکے ہیں، ہماری پیٹروکیمیکل تنصیبات پر حملے بھی دشمن کے اصل مقاصد کو ظاہر کرتے ہیں۔
عباس عراقچی نے کہا کہ یوکرین میں جوہری پاور پلانٹ کے قریب حملوں پر مغرب کے غم و غصے کو یاد کریں۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے بوشہر ایٹمی پلانٹ پر چوتھی بار حملہ کیاجس میں سکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا،صوبہ خوزستان کے شہر ماہشہر میں 6 پیٹروکیمیکل پلانٹس پر میزائل برسائے گئے،حملوں میں پانچ افراد زخمی ہوئے،کئی صنعتی یونٹس کو نقصان پہنچا،اسرائیل نے بیلسٹک میزائل ذخیرے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
