ایرانی سپریم کورٹ کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ : 2 جج جاں بحق
ایران میں سپریم کورٹ کےباہرمسلح شخص کی فائرنگ سے 2 جج جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا نےدارالحکومت تہران میں سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ کےواقعےکی تصدیق کی ہے۔
ترکیہ میں زہریلی شراب پینے سے19 افراد ہلاک
ایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے باہر ایک شخص نے فائرنگ کی جس کےنتیجے میں 2 جج جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فائرنگ کاواقعہ مصروف علاقے تہران اسکوائر پر سپریم کورٹ کےقریب پیش آیا جس میں ایک جج زخمی بھی ہوا ہےجب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مارلی۔