قوتِ مدافعت بڑھانےکیلئےگڑکھانامفیدقرار

ماہرین کا کہنا ہے کہ گُڑ جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے، قوتِ مدافعت کو سہارا دیتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی سطح بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
گُڑ ایک روایتی قدرتی میٹھا ہے جو گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں گُڑ کا استعمال صدیوں سے مٹھائیوں، حلووں، کھیر اور چائے میں کیا جاتا رہا ہے خاص طور پر سردیوں کے موسم میں گُڑ کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سردیوں میں گُڑ کا استعمال نزلہ، زکام اور کھانسی جیسی موسمی بیماریوں میں کچھ حد تک فائدہ دے سکتا ہے کیونکہ اس میں قدرتی طور پر حرارت پیدا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
گُڑ، سفید چینی کے مقابلے میں کم پراسیس شدہ ہوتا ہے اور اس میں کچھ ضروری غذائی اجزاء بھی پائے جاتے ہیں۔
سادہ گُڑ میں فی 100 گرام کیلوریز کی مقدار تقریباً 380 سے 390 کے درمیان ہوتی ہے جو کہ چینی میں پائی جانے والی کیلوریز کی مقدار سے معمولی سی زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گُڑ جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے، قوتِ مدافعت کو سہارا دیتا ہے اور خون میں ہیموگلوبن کی سطح بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے۔