حباعلی نےشوبزسے دوررہنے کی وجہ بتادی

مقبول اداکارہ حباعلی خان نےکہا ہےکہ اگرچہ انہوں نےمحض14 برس کی عمر میں اداکاری شروع کی لیکن بعدمیں وہ بیٹے کی بہتر پرورش کی خاطر شوبز سے دور رہیں۔

اداکارہ حبا علی کانجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئےکہنا تھا کہ انہیں بچپن میں اداکاری کا شوق نہیں تھا، ان کی والدہ ڈراما پروڈیوسر تھیں اوروالدہ نے ہی انہیں اداکاری کرنےکا کہا۔والدہ نےانہیں اپنےپروڈیوس کردہ ڈرامےمیں ایک کردار کرنے کا کہا، اس وقت ان کی عمر محض14 برس تھی۔

حبا علی خان نے بتایا کہ دو سال قبل ان کی والدہ انتقال کر گئیں لیکن انہوں نے والدہ کے کہنے پر شوبز میں قدم رکھا اور بعد میں اداکاری ان کا عشق بن گئی۔شادی اور بچے کی پیدائش کےبعد بیٹے کی پرورش کے لیے انہوں نے شوبز سے دوری اختیار کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوا کہ اداکاری کی وجہ سے وہ بطوروالدہ درست انداز میں آگےنہیں بڑھ رہیں، اس لیےانہوں نےہرچیزچھوڑکربیٹے کی پرورش پر توجہ دی۔

حبا علی خان نےبتایا کہ اس وقت تک ان کی طلاق ہوچکی تھی، ان کےسابق شوہر بیرون ملک جاچکے تھےاور بیٹا ان کےپاس تھا، اس لیے انہوں نےشوبز سے دوری اختیار کی۔

اداکارہ حبا علی خان نےافسردہ انداز میں اپنے دل ٹوٹنے،محبت کےبدلے محبت نہ ملنے اور طلاق پر بھی بات کی اور بتایا کہ بعد میں بھی لوگوں نےکوششیں کیں لیکن اب انہیں محبت نہیں کرنی۔

Back to top button