حج انتظامات کیلئے حکومت سے مزید3کروڑ 30لاکھ ڈالر طلب

وزارت مذہبی امور نےحج انتظامات کے لیے وزرات خزانہ سے مزید 3کروڑ 30 لاکھ ڈالرمانگ لیے۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکے مطابق اسپانسر شپ اسکیم میں توقع سے کم ڈالر ملے اس لیے مزیدڈالرز فراہم کیے جائیں، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت مطلوبہ ڈالر ملتے تو وزرات خزانہ 90 ملین ڈالردیتی۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ اسپانسر شپ اسیکم کے تحت بینکنگ کم ہونے پرکوٹہ سعودی حکومت کو واپس کیاجاسکتا ہے۔
