حماس کا آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہ ڈالنےکااعلان

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ایک مکمل آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق بالواسطہ مذاکرات گزشتہ ہفتے کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے۔
اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا تھا کہ حماس کو اپنے ہتھیار مغرب نواز فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے ہوں گے۔
دوسری جانب حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مسلح مزاحمت کے اپنے حق سے اس وقت تک دستبردار نہیں ہو سکتی جب تک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی جس کا دارالحکومت القدس ہو۔
اسرائیل کے لیے حماس کا ہتھیار ڈالنا کسی بھی ممکنہ امن معاہدے کی بنیادی شرط ہے، لیکن حماس متعدد بار واضح کر چکی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔
گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ممکنہ آزاد فلسطینی ریاست کو اسرائیل کی تباہی کے لیے ایک پلیٹ فارم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اسی وجہ سے فلسطینی علاقوں پر سیکیورٹی کنٹرول اسرائیل کے پاس ہی رہنا چاہیے۔
