حماس اسرائیل جنگ میں سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان

اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ تاحال جاری ہے۔ دونوں اطراف سے جہاں ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ نقصان ہہنچانے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں وہیں دوسری طرف اسرائیل پر حماس کے اچانک حملے اور اسرائیل کے جوابی فضائی حملوں کے بعد سوشل میڈیا پر غلط اور گمراہ کن معلومات کا ایک طوفان برپا ہے۔ مختلف وائرل ویڈیوز میں مسلح تصادم بارے بہت سے سوشل میڈیا صارفین گمراہ کن اور بے بنیاد دعوے شیئر کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی تاثر کو تشکیل دینے کی کوشش میں مبہم تصویریں یا تبدیل شدہ دستاویزات شائع کی جا رہی ہیں۔

روئٹرز کی جانب سے انگریزی، عبرانی اور عربی زبانوں میں وسیع پیمانے پر مشترکہ دعوؤں میں سے کچھ کے حقائق کی جانچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس نے 7 اکتوبر کو جب اسرائیل پر اچانک حملہ کیا اور راکٹ فائر کرتے ہوئے حمایت یافتہ عسکریت پسند پیرا گلائیڈرز اسرائیل کی طرف جاتے ہوئے دکھائے گئے۔سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا یہ کلپ جعلی تھا جبکہ بنیادی طور پر مصر کے شہر قاہرہ میں ایک ملٹری اکیڈمی میں مصری چھاتہ برداروں کی سکائی ڈائیونگ کی فوٹیج تھی۔

ایکس(ٹوئٹر) پر تصدیق شدہ صارف نے ایک کلپ شیئر کیا جس میں لکھا کہ حماس گروپ کے بندوق بردار اسرائیلی میوزک فیسٹیول میں پیراگلائڈنگ کے ذریعے اتر کر بڑا حملہ کر رہے ہیں۔ حالانکہ یہ فوٹیج سکائی ڈائیونگ ٹریننگ کی تھی۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو امداد کے تمام مناسب ذرائع کی پیشکش کی ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر نے اسرائیل کے لیے 8 بلین ڈالر کی فوجی امداد نہیں دی اور سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔کلپ کی حقیقت یہ ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 400 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی اور یہ جھوٹا دعویٰ وائٹ ہاؤس کے ایک میمورنڈم کی بدلی ہوئی تصویر پر لگایا گیا ہے۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں غزہ کی سرحدی باڑ کو توڑنے کے بعد ایک میوزک فیسٹیول جس میں ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی باشندے ایک محفل میں شریک تھے بندوق برداروں کا ہدف بنتے ہوئے دوڑتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔حالانکہ فیسٹیول پر حملے کے طور پر سوشل نیٹ ورکس پر گردش کرنے والا یہ کلپ دراصل تین دن پہلے فلمائی گئی ایک ویڈیو تھی جس میں امریکی گلوکار برونو مارس کے مداحوں کو تل ابیب کے کنسرٹ گراؤنڈ میں دوڑتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو جس میں سوشل میڈیا صارفین نے آرتھوڈوکس یہودیوں کو یروشلم میں فضائی حملے کے سائرن بجتے ہی بھاگتے ہوئے دکھایا ہے حالانکہ اس کا بھی اکتوبر کی تازہ جھڑپوں سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ ویڈیو7 اکتوبر سے کم از کم چار دن قبل آن لائن ہو چکی تھی۔ ویڈیو کلپ میں عبرانی زبان میں بات کرنے والا ایک شخص اس منظر کو بیان کر رہا ہے جس میں آرتھوڈوکس یہودیوں کو عبادت کے بعد نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حماس کا ایک عسکریت پسند ایک گمشدہ بچی سے عربی زبان میں پوچھ رہا ہے کہ تمہارے والدین کون ہیں؟ تمہاری ماں کہاں ہے تمہارا باپ کہاں ہے تم کس کے ساتھ آئی ہو؟حقیقت میں یہ ویڈیو 7 اکتوبر کے حملوں سے

حماس اسرائیل جنگ میں سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان

تقریباً ایک ماہ قبل 8 ستمبر کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی تھی۔

Back to top button