غزہ جنگی بندی معاہدہ،حماس 2 اہم شرائط سےدستبردار

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلےکےمعاہدےکےحوالےسےاہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حماس 2 اہم شرائط سےدستبردار ہوگئی۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس غزہ پٹی سے اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا اور مکمل جنگ بندی کی شرائط سے دستبردار ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس بیمار، عمر رسیدہ اور خواتین فوجی یرغمالیوں کی رہائی پر رضامند ہوگئی اور حماس نے عمر رسیدہ فلسطینی قیدیوں کی قطر اور ترکیے منتقلی کی بھی حامی بھرلی ہے۔حماس نے شمالی غزہ پٹی میں اسرائیلی چیک پوسٹوں کےقیام کی مخالفت کردی ہے۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل نئی شرائط عائد نہ کرے تو جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے۔ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چند دن میں جنگ بندی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Back to top button