حمزہ کے حلف کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ، 6:30 سنایا جائیگا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، آج شام ساڑھے چھ بجے سنایا جائے گا، حلف نہ لیے جانے پر حمزہ شہباز نے آج تیسری مرتبہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق اور پنجاب کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست کے مطابق عدالت حلف سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے تاہم عدالتی احکامات پرعملدرآمد نہیں کیا جا رہا اور گورنر پنجاب نے ایک بار پھرعدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا ہے ، اس لیےعدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ خود حمزہ شہبازسے حلف لینے کے لیے نمائندہ مقررکرے۔
واضح رہے عدالتی حکم کے باوجود گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے گزشتہ روز بھی حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا ، جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تمام صورتحال سے آگاہ ہیں، اگر ضرورت پڑی تو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔
عدالتی حکم کے باجود گورنر پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکاری
واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا جس میں کہا گیا تھا کہ 28اپریل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں‘ عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے، گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر جان بوجھ کر عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔
