ہتھکڑی لگے اور لنگڑاتے وینزویلا کے صدر کو امریکی عدالت پیش کردیاگیا

ہتھکڑی لگے اور لنگڑاتے وینزویلا کے صدر کو امریکی عدالت لے جایا گیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔
وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کو نیویارک عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جا رہا ہے اور اس سے قبل انھیں ہتھکڑی لگاکر سڑکوں پر گھمایا بھی گیا۔
وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو کو صدر ٹرمپ کے حکم پر ان کے صدارتی محل سے رات کو سوتے ہوئے اہلیہ سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔
نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی اسپیشل فورسز نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر وینزویلا سے نیویارک منتقل کیا تھا جہاں ان کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا گیا۔جہاں انھیں منشیات اسمگلنگ سے متعلق الزامات کا سامنا ہے۔
