شفقت محمود فارغ، PTIپنجاب شاہ محمود کے سپرد

عمران خان نے لانگ مارچ کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے غیر فعال کر دیا،شاہ محمود قریشی کو تمام ذمہ داری دے دی گئی۔
باخبر ذرائع سے معلوم ہوا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انہیں غیر فعال کر دیا ہے اورشاہ محمود قریشی کو پی ٹی آئی پنجاب تمام ذمہ داری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اہم ٹاسک سونپ دیا،شاہ محمود قریشی پنجاب کے سیاسی معاملات اور ضمنی انتخاب کی حکمت عملی تیار کریں گے۔
ملک ریاض نے عمران کو کتنے ارب کی زمین رشوت دی؟
ذرائع نے بتایا کہشاہ محمود قریشی آج عثمان بزدار اور عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کریں گے، اور انہوں نے کل لاہور میں پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، اجلاس میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ شریک ہوگی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کا بھی لائحہ عمل تیار کریں گے۔
