ہنگو: شرپسندوں کا پولیو ٹیم کے پولیس اہلکاروں پر حملہ،1 شہید، 4 زخمی

 

 

 

ہنگو میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر شرپسندوں نے حملہ کر دیا ، حملے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے،پولیس نے تمام علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا، فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مزید نفری بھی طلب کی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹل پولیس سٹیشن کے علاقے چھپری وزیران کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں اسرار الحق شہید ہوا جس کا تعلق شانگلہ سے ہے اور وہ پی ٹی سی مین انٹرمیڈیٹ کورس کر رہا تھا۔

 

Back to top button