ہانیہ عامربھارت میں کام کیےبغیر’سپر اسٹار‘ بن گئیں

سینیئراداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نےکہاہےکہ ہانیہ عامروہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو بھارت میں کام کیےبغیرنہ صرف انڈیابلکہ بنگلہ دیش میں بھی’سپر اسٹار‘بن گئیں۔

نادیہ خان نےحال ہی میں ’کیا ڈراماہے‘نامی شومیں ہانیہ عامر کی’کبھی میں، کبھی تم‘میں اداکاری کی تعریفیں کرتےہوئےانہیں حقیقی سپراسٹاربھی قراردیا۔

انہوں نےکہا کہ ہانیہ عامرخطےکی واحد اداکارہ ہیں جواسکرین پرگلیمرکردار کیے بغیر ہی پاکستان، بنگلہ دیش اوربھارت میں’سپراسٹار‘بن گئیں۔

ان کاکہنا تھا کہ سپراسٹاربننےمیں ہانیہ عامرکی سالوں کی محنت شامل ہے،وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں،ان کےجذبات،ان کےاندازکہیں سےبھی مصنوعی نہیں دکھتے۔

نادیہ خان کے انکشافات

نادیہ خان کےمطابق ایسانہیں ہےکہ ہانیہ عامرکوراتوں ورات شہرت ملی اوروہ سپر اسٹار بنیں بلکہ انہوں نےکئی سال تک کام کیااوراپنی محنت سےثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اب جاکرہانیہ عامرایسی جگہ پرپہنچی ہیں، جہاں اسےہونا چاہیےتھابلکہ وہ اب جہاں پرہیں۔اس سےبڑھ کرانہیں شہرت ملنی چاہیے تھی۔

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

ساتھ ہی انہوں نےہانیہ عامرکی تمام سوشل میڈیا ویڈیوز کو بھی بہترین قرار دیتے ہوئےکہا کہ انہیں ان کی تمام ویڈیوز پسند ہیں۔

ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی تعریف

ٹی وی میزبان نےہانیہ عامر کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اورکہا کہ وہ جیسی معصوم اور پیاری ہیں۔ایسی ہی وہ خوبصورت اورپرکشش دکھائی دیتی ہیں اور وہ حقیقی طور پرمعصوم ہیں۔

نادیہ خان نےہانیہ عامرکی ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ ڈرامےمیں ان کےرونےکےانداز نےہی لوگوں کےدل جیت لیے۔دیکھنے والوں کو لگا کہ وہ حقیقی معنوں میں روئی ہیں۔

خیال رہے کہ ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ سمیت عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور مایا علی سمیت دیگر اداکار کردار ادا کر رہے ہیں اور ڈرامے کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

Back to top button