ہانیہ عامر نےشادی کی خبرشیئر کردی

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نےشادی کےحوالے سےمداحوں سے اہم بات شیئر کردی۔

ہانیہ عامر نے کینیڈا میں ایک تقریب کےدوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی مجھے شادی کرنی ہوگی تو سب کو بتادوں گی اور کچھ سیکرٹ نہیں رکھوں گی۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ سرحدوں پر لگی باڑ عوام کوجدا نہیں کر سکتی اور آپ جس کو دل سے پسند کرتے ہوں اس پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا۔

ڈراموں میں منفی کردار کی وجہ سوشل میڈیا پر لوگ ناراضی کا اظہار کرتے ہیں : اریج چوہدری

اداکارہ کامزید کہنا تھا کہ میں غیر ملکی دورےاس لیےکرتی ہوں تاکہ جو لوگ مجھےپسند کرتےہیں میں ان سے مل سکوں اورمجھے آپ سب سےمل کرخوشی ہوتی ہے۔

واضح رہےکہ ماضی میں ہانیہ عامر اورگلوکارعاصم اظہر کےدرمیان رومانوی تعلقات تھےتاہم بعدمیں اس جوڑی کابریک اَپ ہوگیا تھا۔

گلوکار عاصم اظہرسےبریک اَپ کےبعد ہانیہ عامرکےمداح اداکارہ کی شادی کے منتظر ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گی۔

Back to top button