ہانیہ عامر کا دوست کی شادی میں ڈانس توجہ کامرکزبن  گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنی جاندار شخصیت اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

ہانیہ عامر نےاس بار وہ اپنی قریبی دوست اورسٹائلسٹ آرندا النور کی شادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کے باعث خبروں میں ہیں۔

شادی کی رنگا رنگ تقریبات میں شوبز کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں یشما گل بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر تمام ستاروں نے خوب جشن منایا اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔

خاص طور پر قوالی نائٹ اور سنگیت کے موقع پر ہانیہ عامر کا انداز سب سے نمایاں رہا۔ انہوں نے حسین رہر کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سیاہ اور سنہری لہنگے میں شرکت کی، جس نے ان کی شخصیت کو مزید دلکش بنا دیا۔

تقریب کے دوران ہانیہ نے اپنے دوستوں اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر پرجوش انداز میں ڈانس کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کی بھرپور انرجی اور اعتماد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے، جبکہ مداح بھی ان کے انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔

 

Back to top button