ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرکے سب کو چونکادیا

نامور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرکے سب کو چونکادیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ادکارہ ہانیہ عامر اپنی شادی سے متعلق بتارہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’سب چاہتے تھے ہم شادی کرلیں تو ہم نے نقلی شادی کرلی۔

پچھلے چند ہفتوں سے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں رمضان المبارک میں شادی کرنے والے ہیں۔اس حوالے سے جب ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے پوچھا کہ ان کا نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘۔

یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

Back to top button