ہانیہ بس بھارت میں وقت ضائع کررہی ہے،نادیہ خان

اداکارہ نادیہ خان کاکہنا ہے کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں۔
ہانیہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں جن کی پوسٹس پر پڑوسی ملک بھارت کے مداح دل کھول کر کمنٹس اور ان کی پذیرائی کرتے ہیں۔اداکارہ سے متعلق خبریں ہیں کہ وہ جلد بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ہمراہ پنجابی فلم میں نظر آئیں گی۔
نادیہ خان نے اپنے شو میں کہا کہ ہانیہ عامر بھارت میں پی آر کے ذریعے فلمیں کرکے اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں، ہانیہ کو بھارت میں محنت اور وقت ضائع کرنے کے بجائے کہیں اور لگانا چاہیے، انہیں پاکستان میں ہی رہ کر کام کرنا چاہیے جہاں انہیں بے حد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں ہی ان کے اصلی مداح موجود ہیں۔