حریم شاہ کی زندگی پر مبنی فلم ’’راز‘‘ کا ٹیزر جاری

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی زندگی پر بنائی گئی مختصر دورانیے کی فلم بھی تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے، فحش ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی زندگی پر مبنی فلم کے ٹیزر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

ٹک ٹاکر ماضی میں سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کر کے یا ان پر تبصرے کر کے شہرت بٹور چکی ہیں، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اردو فلکس نے انسٹاگرام پر فلم ’’راز‘‘ کا ٹیزر جاری کیا، فلم کے ہدایت کار اسد علی زیدی جبکہ فلم کی سکرپٹ منصور سعید نے تحریر کی، فلم کے ٹیزر میں شروع میں کہا جاتا ہے کہ شناخت پانے کے لیے شاخت کھو سکتی ہو؟ انٹرنیٹ کی دنیا میں جھوٹ بھی بہت بکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد حریم شاہ کی فلم کو ان کی فحش ویڈیوز سے جوڑ رہی ہے کہ اب کیا سامنے آنے والا ہے، اس فلم میں حریم شاہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہے تاہم فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، یاد رہے کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویڈیوز کو ان کی ماضی میں قریب رہنے والی ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کی ہیں۔

مختصر ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ صندل خٹک اور عائشہ انہیں پہلے ہی دھمکیاں دے چکی تھیں کہ وہ ان کی ویڈیوز کو وائرل کر دیں گی، وہ پہلے ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں عائشہ کے خلاف شکایت درج کروا چکی تھیں مگر تحقیقاتی ادارے نے ان کے خلاف کوئی خاطر خواہ کارروائی نہیں کی۔
حریم نے بتایا کہ انھوں نے سپین جانے کا پروگرام بنایا تھا لیکن اب ان ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ہم میاں بیوی نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کو کرارا جواب دیا جا سکے، جلد وطن واپس آکر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائوں گی۔

ماضی میں حریم شاہ کی سیاستدانوں اور معروف شخصیات کے ساتھ متعدد ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں اور انہیں ان کی ویڈیوز اور متنازع دعووں کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل کرتی رہی ہیں، معروف ٹک ٹاکر کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت ملک کے تحقیقاتی اداروں کو بدنام کرنے اور دیگر الزامات کے تحت بھی مختلف مقدمات زیر التوا ہیں جن میں حریم شاہ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

میاں صاحب ابھی واپس نہ آئیں!

Back to top button