دوسروں کی ویڈیوز وائرل کرنے والی حریم کی اپنی ویڈیوز بھی لیک

ماضی میں سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے یا ان پر تبصرے کرکے شہرت بٹورنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی اپنی برہنہ اور غیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آ گئی ہیں ۔دوسری طرف مکافات عمل کا شکار حریم شاہ نے دیدہ دلیری سے اعتراف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی اپنی غیر اخلاقی ویڈیو کو درست قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیوز اصلی ہیں جنہیں ان کی قریبی دوستوں نے وائرل کیا ہے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کر کے لیک کیں، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں۔تاہم اب مراکش میں مقیم حریم شاہ نے جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے ان ویڈیوز کے اصلی اور ذاتی ہونے کا اعتراف کیا، حریم کے مطابق یہ ویڈیوز کچھ سال قبل میں نے خود اپنے موبائل سے بنائی تھیں، ان میں سے ایک کراچی میں موجود گھر میں بنائی گئی جبکہ دوسری اسلام آباد میں بنائی گئی تھی لیکن چونکہ اس وقت صندل اور عائشہ میرے ساتھ رہ رہی تھیں تو انہوں نے میرا موبائل چوری کر کے ویڈیوز محفوظ کرلی تھیں۔
حریم شاہ کے مطابق ویڈیوز وائرل ہونے سے قبل ہی انہیں صندل اور عائشہ ناز کی جانب سے کئی دھمکیاں مل چکی تھیں کہ ہم تمہاری ویڈیوز وائرل کر دیں گے، ٹک ٹاکر نے بتایا کہ’ صندل اور عائشہ کی دھمکیوں کے بعد میں نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سے رابطہ کیا تھا لیکن میری شکایت پر مجھے کہا گیا جب تک مواد منظر عام پر نہیں آ جاتا کارروائی نہیں کی جا سکتی۔حریم کے مطابق صندل اور عائشہ نے ویڈیوز میری شادی شدہ خوشحال زندگی میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے لیک کیں، وہ جلن اور حسد میں اتنا آگے جا چکی ہیں کہ انہوں نے میری ذاتی ویڈیوز موبائل سے چوری کر کے لیک کر دیں جس کے لیے وہ جلد ہی ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کریں گی۔
دوسری جانب حریم کے شوہر بلال کا کہنا تھا کہ مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے پہلے ( سال قبل ) ہی شکایت درج کروا چکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا، بلال نے اس مؤقف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو لیکن میں پہلے حریم کے ساتھ نہیں تھا اب ہوں اور میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ سپین ٹرپ کو بھی کینسل کر دیا، ہم جلد پاکستان آ کر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ دوسری طرف حریم شاہ کو سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریم شاہ سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیوز میں مبینہ طور پر باتھ روم میں نہاتے ہوئے نازیبا حرکات کرتے نظر آ رہی ہیں، ٹِک ٹاکر کی یہ ویڈیوز ایک نامعلوم صارف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لیک کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عائشہ ناز پر مجھے پہلے ہی شک تھا اور وہ یہ ویڈیوز وائرل کرنے سے پہلے یہ کہہ بھی چکی تھی کہ وہ میری ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دے گی تو میں نے اس کے خلاف ایف آئی اے (FIA) میں شکایت درج بھی کروائی تھی لیکن اس وقت عائشہ ناز کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی، حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ضرور کریں گی۔
