شاہین کی انشا کیساتھ پہلی پوسٹ پر حریم شاہ کا مشورہ
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور ان کی اہلیہ انشا آفریدی نے پہلی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کر دی ہے، فاسٹ باولر نے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ شادی اور اہلیہ انشا کے ساتھ ولیمے کی تصویر شیئر کی۔شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی یہ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔شاہین اور انشا کی اس تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آ رہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں، ان خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاہین آفریدی نے پیغام بھی لکھا اور شادی پر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہین نےکہا ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے۔
دوسری جانب انسٹاگرام پر شاہین اور انشا کے ولیمے کی تصاویر لینے والی فوٹوگرافر نے بھی ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے لیکن انشا کا محض ہاتھ ہی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ کی جانب سے دو تصویریں شیئر کی گئیں ایک تصویر میں ان کے ہمراہ سابق کپتان اور ان کے سسر شاہد آفریدی موجود ہیں، اور دوسری تصویر ان کی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ہے۔شاہین شاہ آفریدی کی پوسٹ پر ان کے مداحوں نے شادی کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے بھی شاہین شاہ آفریدی کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ بس اب انشا کو دماغ سے نکال لو اور ورلڈ کپ پر فوکس کرو۔واضح رہے تیز رفتار بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس کی سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر خوب پذیرائی ہوئی۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کے ولیمے کی تقریب 21 ستمبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی تھی، جس میں اسپورٹس، شوبز اور میڈیا شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ جات کے افراد نے بھی شرکت کی تھی، شاہین آفریدی کی شادی کی تقریبات 20 ستمبر کو شروع ہوئی تھیں جب کہ انہوں نے 7 ماہ قبل فروری میں صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نکاح کیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے حریم شاہ کی نصیحت کی ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پورے پاکستان کے دل کی بات کر دی، بعض افراد نے یہ مشورہ بھی دے ڈالا کہ ذکا اشرف کی جگہ حریم شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا
باجوہ رکاوٹ تھے تو حکومت چھوڑ دیتے،شاہد خاقان کی ن لیگ پر تنقید
چیئرمین بنایا جانا چاہئے، کیوںکہ انہیں کھلاڑیوں کے بارے میں زیادہ پتا ہے۔