سہ فریقی سیریز کےدوسرےمیچ میں حارث رؤف کی شرکت مشکوک

پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ بولر حارث رؤف کو سہ فریقی سیریز کےدوسرے میچ میں آرام دینے کا امکان ہے۔

فاسٹ باؤلرمطابق حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہےہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لیناچاہتی۔حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس کی روشنی میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کےپہلےمیچ میں نیوزی لینڈ کےخلاف فاسٹ بولر حارث رؤف6.2 اوورز کرانےکےبعد ان فِٹ ہو کر گراؤنڈ سےباہ چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان میچ12 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے۔سہ فریقی سیریز کےپہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔

Back to top button