کرونا مریضوں کا علاج کرنے والے 989 ہیلتھ ورکرزکرونا وائرس کا شکار

کرونا مریضوں کا علاج کرنے والے 989 ہیلتھ ورکرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اب تک 12 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکے ہیں:
ملک میں عام شہریوں کی طرح ہیلتھ ورکرزکی بڑی تعداد بھی کورونا سے متاثرہونے لگی، ملک بھر میں اب تک 989 ہیلتھ ورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 12 ہیلتھ ورکرزجاں بحق ہوچکے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکی اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزمیں 517 ڈاکٹرز، 155 نرسز اور317 دیگرہیلتھ ورکرزشامل ہیں۔
اعدادوشمارکے مطابق کورونا سے متاثرہ 223 ہیلتھ ورکرز کیریٹیکل کیئرمیں خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ 766 ہیلتھ ورکرزدیگر جگہوں پر ڈیوٹی دے رہے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 563 ہیلتھ ورکرزہوم آئیسولیشن جبکہ 165 ہیلتھ ورکرزاسپتالوں میں داخل ہے۔ اسپتالوں میں داخل ہیلتھ ورکرز میں سے 163 کی حالت بہتر ہے جبکہ 2 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ این ای اوسی کے مطابق کورونا سے متاثرہ 249 ہیلتھ ورکرز صحتیاب ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف کورونا سے اب تک 12 ہیلتھ پروفیشنلز جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جاں بحق ہیلتھ پروفیشنلز میں سندھ کے 5، گلگت بلتستان کے 2، کے پی کے 3، اسلام آباد اوربلوچستان کے ایک ایک شامل ہیں۔