حسن علی ایک بارپھربابراعظم کے حق میں بول پڑے

کراچی میں کنگز اور قلندرز کے درمیان میچ کے بعد کی گئی پریس کانفرنس میں حسن علی ایک بار پھر بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے ۔
پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ہم نے ہی کنگ بنایا اور ہم ہی اس کو گراتے ہیں اور اگر میرا یہ کہنا کہ ’کنگ کرلے گا‘ کسی کو برا لگا تو اس پر معذرت کرتا ہوں۔
حسن علی نے کہا کہ’بابر اعظم ہمارا ہی پراڈکٹ ہے اور ہم اس کے پیچھے پڑے ہیں، اگر میں کہوں کہ کنگ رن نہیں کرے گا اور اس سے وہ رنز کرنے لگ جائے تو میں آج یہی بات کردیتا ہوں، اگر میرا یہ کہنا کہ کنگ کرلے گا کسی کو برا لگا ہے تو میں اس پر معذرت کرتا ہوں لیکن میرا بیان آج بھی یہی ہے کہ بابر ہمارا بہترین پلیئر ہے اور وہ کم بیک کرے گا‘۔
کرکٹرحسن علی سے پوچھا گیا کہ تنقید کے نشتر کھلاڑیوں پر کتنا اثر کرتے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر اصلاح کیلئے تنقید ہو تو اس میں کوئی برائی نہیں لیکن جب پرسنل اٹیک ہو اور فیملی پر بات ہو تو کوئی ایسا پلیئر نہیں جس کو یہ برا نہ لگتا ہو۔
