خودکشی حرام نہ ہوتی تو مخالفین کو اڑا دیتا

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین اور تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ اگر خودکشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ میں مخالفین کو اڑا دیتا۔

وزیر مملکت شہریارآفریدی کی خودکش حملہ کرنے کی خواہش کے اظہار کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔کوہاٹ میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انکا کہناتھا اگر خودکشی حرام نہ ہوتی تو میں اپنے جسم سے بارود باندھ کر پارلیمنٹ کے اندر خودکش حملہ کرکے سب ممبران کو ختم کر دیتا۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا گالم گلوچ پگڑیاں اچھالنا دھمکیاں سب کریں گے لیکن مہنگائی بیروزگاری معیشت پر کوئی جواب نہیں دیں گے۔

آئینی ذمہ داریاں پوری کروں گا

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تھا کہ میری سوچ تو یہ ہے کہ جہاں سارے ملک اور دین کے دشمن بیٹھے ہوں وہاں خودکش دھماکا کروں اور سب کو نیست و نابود کر دوں لیکن اسلام میں خودکشی حرام ہے۔

Back to top button