پاک افغان کشیدگی کے پیش نظر چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
27 فروری, 2026

پاک افغان سرحد کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق محکمہ صحت کی ہدایت پر ضلع میں تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ ادویات، طبی آلات اور ایمبولینس سروسز کی کارکردگی کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سرحد پر افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں “آپریشن غضب للحق” شروع کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی کے دوران افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے نشانہ بنائے گئے، اور اب تک 133 جنگجو ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
27 فروری, 2026
