ماہرین صحت نے لال مرچ کے فوائد سے زائد نقصانات بتادیئے

ماہرین نے بتیا کہ لال مرچ کے استعمال کے فوائد تو بہت ہیں، مگر اس کا زیادہ مقدار میں استعمال نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے۔
لال مرچ کا زیادہ استعمال معدے میں جلن، السر یا گیسٹروایسوفیجل ریفلک کا باعث بن سکتاہے۔لال مرچ میں پایا جانے والا کیمیکل کیپسیسین حساس افراد میں جلد پر جلن یا سوزش پیدا کر سکتا ہے، خاص طور پر اگر مرچ کو ہاتھ لگانے کے بعد آنکھوں یا چہرے کو چھوا جائے۔
ادرک کی چائے بدہضمی،معدے کی تکلیف میں فائدہ مند قرار
بعض افراد کو لال مرچ سے الرجی ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خارش، جلد پر لال دھبے یا سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے۔جن لوگوں کو بواسیر کا مسئلہ ہو، ان کے لیے لال مرچ کا زیادہ استعمال مسئلہ بڑھا سکتا ہے، کیونکہ یہ آنتوں کی دیواروں میں جلن پیدا کر سکتی ہے۔لال مرچ خون کی روانی کو بڑھاتی ہے، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کے مریضوں کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔اگرچہ لال مرچ کے بہت سے فوائد بھی ہیں، لیکن اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ اس کے نقصانات سے بچا جا سکے۔
