اس ماہ رمضان مسواک کے جادوئی فوائد سے استفادہ کریں

رمضان کا بابرکت مہینہ ایمان، تاریخ اور ثقافت سے جڑا ہوا ہے، انہی میں سے ایک مسواک کا استعمال ہے جو ماہ صیام میں اس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
مسواک کرنا سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اور مسلمان اس کا استعمال منہ کی صفائی، دانتوں کی صحت کے لیے کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متعدد احادیث میں مسواک کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’اگر میری امت پر دشوار نہ ہوتا تو میں ان کو ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔‘
سعودی عرب میں مسواک عام طور پر سلواڈورہ پرسیکا کے درختوں سے حاصل کی جاتی ہے، جسے عربی میں اراک کہا جاتا ہے، یہ سوڈان، مصر اور چاڈ میں بھی پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں نیم کا درخت مسواک کے لیے کافی مقبول ہے۔
اوپیک ممالک کا پیداوار میں یومیہ ساڑھے 11لاکھ بیرل کمی کا اعلان
