عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونےوالی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے،جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے شبہات کا اظہار کیاہے۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کی کہ عدالتی عملہ نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونےسے متعلق آگاہ کیا۔

وکیل فیصل چوہدری نے کہاکہ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔انہوں نےکہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کیےجانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا ہوں،حکومت سے مطالبہ ہے عمران خان سے فوری ملاقات کروائی جائے،تاکہ ان کی صحت و سلامتی سےمتعلق عوام الناس کو آگاہ کیا جاسکے۔

ڈی چوک احتجاج کیس : بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

یاد رہے کہ کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند جب کہ 7 گواہوں پر جرح مکمل ہوچکی ہے،گزشتہ سماعت پر آٹھویں گواہ پر عمران خان کے وکیل کی جانب سے جرح کی گئی تھی۔

خیال رہےکہ عمران خان کے وکیل کی جانب سے جیل ٹرائل کی بجائے اوپن ٹرائل کی درخواست بھی عدالت میں دائر ہے،درخواست میں اوپن ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ ہونےتک توشہ خانہ کیس کی سماعت کو روکنےکی استدعا کی گئی تھی۔

اوپن ٹرائل کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھےہیں،درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل،ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

Back to top button