خواتین میں دل کی بیماریاں دماغ کیلئے نقصان دہ قرار

امریکہ میں حالیہ تحقیق کے دوران اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ مردوں کی بجائے خواتین میں دل کی بیماریاں دماغ کو زیادہ متاثر کرتی ہیں۔
حالیہ تحقیق میو کلینک، منیسوٹا میں ڈاکٹر کلیفرڈ جیک کی سربراہی میں کئی سال تک جاری رہی جس میں 50 سے 69 سال کے 1857 رضاکاروں میں وقفے وقفے سے دل کی صحت اور دماغی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔
شکرقندی کولیسٹرول گھٹانے میں انتہائی مفید
دل کی خرابی کا اثر براہِ راست دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے، وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ مردوں کی نسبت خواتین کے دماغ کو امراضِ قلب سے زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔
واضح رہے کہ انسانی جسم میں سب سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت دماغ کو ہوتی ہے، خون میں آکسیجن جذب ہو کر جسم کے ہر حصے تک پہنچتی ہے۔
