ہیٹ ویو حاملہ خواتین کیلئے خطرناک قرار

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہےکہ ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے حالیہ برسوں میں پاکستان میں مہلک ہیٹ ویوز کی شدت کا تیزی سے خطرہ بن گیا ہے، گرمیوں کے مہینوں میں مہلک گرمی لوگوں کی صحت کو ڈی ہائیڈریشن سے ہیٹ ریشز تک بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دروازے بند کردیے ہیں : رؤف حسن

وزارت کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے،کمزور مدافعتی نظام رکھنے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کیلئے صورتحال زیادہ پریشان کن اور سنگین ہو سکتی ہے۔

Back to top button