تہران میں شدید بمباری، ردجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات

ایران کے دارالحکومت تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران پر ہونے والے یہ حملے جاری جنگ کے آغاز کے بعد سب سے شدید حملے قرار دیے جا رہے ہیں۔ اسی دوران شہر کرج میں زور دار دھماکوں کے بعد آسمان روشنی سے جگمگا اٹھا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ادھر لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی شہر صفد میں قائم ڈرون کنٹرول بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ یفتاح بیرکس پر بھی راکٹ داغے گئے ہیں۔
ایک اور واقعے میں بحرین میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا جس کے باعث عمارت میں آگ لگ گئی۔
دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ان کے ایجنڈے کا حصہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے تک میزائل حملے جاری رکھے جائیں گے۔
