پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں شدید دھند،سردی کی شدت میں اضافہ

بارش کے بعد پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا گئی ہے۔

دھند کے باعث موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر سفر خطرناک ہو گیا، حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثات کے خدشے کے پیش نظر متعدد مقامات پر ٹریفک معطل کر دی گئی۔

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر تک، ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک، ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم فائیو روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے، جبکہ ایم الیون پر بھی ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

ادھر لاہور میں آج فضائی معیار قدرے بہتر ریکارڈ کیا گیا، تاہم فیصل آباد اور شیخوپورہ میں فضا انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔

دوسری جانب نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Back to top button