پی ٹی آئی جلسے سے قبل مزارِ قائد اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے قبل مزارِ قائد اور اس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی سے مزارِ قائد کی جانب آنے والی سڑک کا ایک ٹریک جبکہ خداداد کالونی سے آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ گرومندر سے نمائش سگنل تک جانے والی سڑک بھی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی طے ہے، اس لیے سندھ حکومت آخری دن کسی قسم کی بدمزگی پیدا نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق اور جمہوری انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

Back to top button