ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ دو روز تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دو روز کے دوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمے کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے متعدد شہروں میں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں بشمول ڈیوس روڈ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، گڑھی شاہو، دھرم پورہ، ریگل، مال روڈ، کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

شبلی فراز کو دل کی تکلیف، پشاور کے ہسپتال میں منتقل

ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر، مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور جہلم میں بھی بادل خوب برسے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔

Back to top button