آزاد کشمیر اور شمالی علاقوں میں شدید برف باری،پاک فوج کا کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

شدید برف باری کے باعث وادی لیپا کا آزاد کشمیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، جس پر پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کیا۔

طبی پیچیدگی کا شکار ایک مریضہ کو فوری اور محفوظ طریقے سے راولپنڈی کے ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب استور ویلی روڈ گزشتہ چار روز سے بند ہے، جبکہ پاراچنار میں بھی شدید سردی کے باعث رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

شدید برف باری کے نتیجے میں تیرہ کے علاقے میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہیں، تاہم پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

Back to top button