ہینری فورڈ کی سوانح عمری 63 برس بعد لائبریری کو لوٹا دی گئی

امریکا میں ایک لائبریری کو ہینری فورڈ پر لکھی گئی سوانح حیات تقریباً 64 برس بعد واپس لوٹا دی گئی۔
امریکی ریاست واشنگٹن میں موجود رِچ لینڈ پبلک لائیبریری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ایلن نیونس کی تصنیف “Ford: The Times, The Man, The Company” کا ایک نسخہ حال ہی میں ایک شخص کی جانب سے لائبریری کو واپس کیا گیا۔ ان کو یہ کتاب اپنی لائبریری کی کتابوں میں ملی جو انہوں نے اپنے دوست سے حاصل کی تھیں۔
پوسٹ کے مطابق یہ کتاب 17 مارچ 1962 کو واپس کی جانی تھی۔ تاہم، اس کی لائبریری واپسی میں 63 برس اور 11 ماہ کا عرصہ لگ گیا۔
لائبریری انتظامیہ کے اندازے کے مطابق اس حساب سے دیکھا جائے تو لیٹ فیس کی مد میں ہزاروں ڈالر کا جرمانہ عائد ہو سکتا تھا لیکن 2022 میں لائبریری کو مکمل طور پر فیس-فری کر دیا گیا تھا۔
