حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر راکٹ داغ دیئے

اسرائیلی فوج نےلبنان پر400 حملے کرنے کا دعویٰ کیاہے جس کےجواب میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ ن شمالی اسرائیل میں رمت ڈیوڈ ایئربیس پردرجنوں راکٹ داغ دیے۔

رائٹرز‘اور ’اےایف پی‘ کی رپورٹس کےمطابق بیروت پرحملےکےبعد اسرائیل نےلبنان پرمزید حملے شروع کردیےہیں۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان پر400حملےکرنےکا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ انہوں نےلبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے تنصیبات کو تباہ کردیا تاہم حزب اللہ کی جانب سےنقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم نےٹیلیگرام چینل پرپوسٹ میں بتایا کہ شمالی اسرائیل میں رمت ڈیوڈ ایئربیس پر درجنوں راکٹ داغےگئےہیں جس کےنتیجےمیں کئی افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ گروپ کےمواصلاتی آلات کو نشانہ بنانےوالے دھماکوں کےجواب میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کونشانہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نےپہلے ہی اپنےشہریوں کوخبردار کردیا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر24 گھنٹےمیں بڑا جوابی حملہ ہوسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نےحزب اللہ کی جانب سےحملے کی تصدیق کرتےہوئےبتایا کہ اتوار کی صبح لبنان سے 100 سے زائد میزائل داغےگئےہیں تاہم حملےکےنتیجے میں ہونےوالے نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کی جانب سےداغے گئے راکٹ سےلگنےوالی آگ کو بھجانے کےلیےریسکیوکام جاری ہے جب کہ اتوار کی صبح حملوں کےبعدشمالی اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ لبنان سےآنےوالےبیشترراکٹ کوروک دیا گیا تاہم رپورٹس سےپتا چلتا ہےکہ اسرائیلی دفاعی نظام متعددراکٹس کونہ روک سکا۔

رپورٹ کےمطابق حزب اللہ کےحملوں کےبعد حیفہ سمیت اسرائیل کےشمالی علاقوں میں اجتماعات پرپابندی عائدکردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزاسرائیل نےبیروت میں کیے گئے فضائی حملےمیں حزب اللہ کے اہم کمانڈر ’ابراہیم عقیل‘ سمیت12 سینئر کمانڈرز کو مارنےکادعویٰ کیا تھا جب کہ لبنان نے کہا تھا کہ اسرائیلی حملےمیں3 بچوں سمیت37 افراد شہید ہوئے ہیں۔

غزہ جنگ کےآغاز کےبعداسرئیلی فوج کی جانب سےیہ حزب اللہ کےیہ دوسرےاہم ترین کمانڈرکونشانہ بنائےجانے کادوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل یکم اگست کوتہران میں فلسطین کی مزاحمتی تنطیم حماس کے سابق سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کوشہید کیےجانے کے اگلےروز ہی ڈرون حملےمیں حزب اللہ کےسینئر ترین کمانڈر فوادشکرکوشہید کردیا تھا۔

پاکستان کےبعد ایران میں قومی ترانے کی توہین پرافغان سفارتکار کی طلبی

اسرائیل کی جانب سےبیروت میں فضائی حملہ ایسےوقت میں سامنے آیاجب منگل اوربدھ کو حزب اللہ کےاراکین کےزیراستعمال مواصلاتی آلات دھماکوں میں مجموعی طور پر37 افراد شہیداورہزاروں زخمی ہوئےتھےجن میں بڑی تعداد میں حزب اللہ کےکارکن بھی شامل ہیں۔

Back to top button