حزب اللہ کےانٹیلی جنس شعبے کے سربراہ حسین مقلد کوشہید کردیا، اسرائیل

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ ہلاک ہو گئے۔

لبنان کی حکومت نے تنظیم کی عسکری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور اس سے ہتھیار واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت میں رات گئے ہونے والے حملے میں حسین مقلد مارے گئے، جنہیں فوج نے حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کا سربراہ قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ وہ مختلف ذرائع سے معلومات جمع کرکے اسرائیلی فوج اور ریاستِ اسرائیل سے متعلق انٹیلی جنس تجزیے تیار کرتے تھے اور تنظیم کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مل کر اسرائیل اور اس کے شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں شریک تھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے ہفتے کے روز ایران پر مشترکہ اسرائیلی امریکی کارروائی کے بعد راکٹوں اور ڈرونز سے حملے کیے تھے، جس کے ردعمل میں لبنان کے مختلف علاقوں بشمول دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کی لہر دیکھی گئی۔

Back to top button