حزب اللہ کااسرائیل پربڑاحملہ،100راکٹ داغ دیئے،13اسرائیلی زخمی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نےجنوبی لبنان سےاسرائیلی شہرحیفا پر بڑا راکٹ حملہ کردیا۔100راکٹ داغ دیئے،13اسرائیلی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کےمطابق حزب نےاپنےعبوری سربراہ نعیم قاسم کےخطاب کے دوران حیفا شہرپردو مرتبہ راکٹ داغے،حزب کی جانب سےپہلےحملےمیں85 اور دوسرےحملےمیں20راکٹ داغےگئے۔

حزب اللہ کےعبوری سربراہ نےاپنےخطاب میں کہاتھا کہ حزب اللہ کی صلاحیتیں برقرارہیں۔

اسرائیلی میڈیاکےمطابق حزب اللہ کےراکٹ حملوں میں12اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کےفضائی دفاعی نظام نےکچھ راکٹوں کوتباہ کیاجبکہ دیگرراکٹ حیفا شہراوراسکےاطراف میں رہائشی عمارتوں پرگرے۔

حزب اللہ کےراکٹ حملوں کےبعداسرائیلی فوج کی جانب سےدعویٰ کیاگیاہے کہ حملےمیں استعمال ہونےوالےاکثر لانچرتباہ کردیے گئے ہیں۔

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کانگریس اورہریانہ میں بی جےپی کامیاب

واضح رہےکہ7اکتوبرکو غزہ اوریمن سےبھی اسرائیل پرحملےکیےگئےتھے۔ساتھ ہی یمن سےحوثیوں نےتل ابیب پرفائر کیا گیابیلسٹک میزائل مارگرانےکا دعویٰ کیا تھا  جس کےبعدبن گورین ائیرپورٹ عارضی طور پربند کیا گیاتھا۔

Back to top button