پولیس شہریوں کو لائسنس کے نام پرہراساں نہ کرے،ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو لائسنس کے نام پر ہراساں کرنے سے روک دیا۔کم عمر ڈرائیور زکاکرمنل ریکارڈ بنانے کیخلاف درخواست پر عبوری حکمنامہ جاری کردیا۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
لاہورہائیکورٹ کا تحریری حکم نامے میں کہنا ہے کہ عدالت پولیس آفیشلز کو کسی شہری کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دیتی ۔
لاہورہائیکورٹ نے ایس پی سی آراوکوہدایات لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔
تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ ایس پی سی آر او نے افسران سے ہدایات لے کر رپورٹ پیش کرنے کی مہلت طلب کی۔سی ٹی او نے بتایا کہ کم عمر ،بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف آپریشن جاری ہے۔سی ٹی اوکےمطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں شہریوں نے لائسنس حاصل کئے۔
ایس پی آپریشن کاکہنا ہے کہ بغیر لائسنس گرفتار ڈرائیورز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔
