نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کردیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز کے ٹال ٹیکس میں یکم جولائی 2024 سے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر مرمتی، ترقیاتی، انتظامی امور اور یوٹیلیٹی بلوں کے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر تین سال بعد ٹول ریٹس پر نظر ثانی کرنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز، ایم ون ،ایم تھری، ایم فور،ایم فائیو اور حویلیاں مانسہرہ ایکسپریس وے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی: بیرسٹر سیف

نیشنل ہائی ویز پر کار کا ٹول ٹیکس 30 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔ ویگن کا ٹول ٹیکس 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کردیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی ویز پر بس کا ٹول ٹیکس 100 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کردیا گیاہے۔ دو سے تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 120 سے بڑھا کر 150 روپے کردیا گیا ہے۔ بڑے ٹرکوں کا ٹول ٹیکس 250 سے بڑھا کر 350 روپے کردیا گیا ہے۔

جب کہ ایم ون پر کار کا ٹول ٹیکس 240 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کردیا گیا ہے۔ ایم ون پر ویگن کا ٹول ٹیکس 400 سے بڑھا کر 550 روپے کردیا گیاہے۔ 13 سے 14 سیٹ کوسٹر کا ٹول ٹیکس 550 روپے سے بڑھا کر 700 روپے کردیا گیا ہے۔ بس کا ٹول ٹیکس 700روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ دو اور تین ایکسل ٹرک کا ٹول ٹیکس 1040روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے ایم فائیو پر ملتان سے سکھر موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 680 روپے سے بڑھا کر 900 روپے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ این ایچ اے کی طرف سے موٹروے ایم۔2 لاہور سے اسلام آباد پر ٹال ریٹس میں 2023 سے اضافہ ہوچکا ہے جو حالیہ ٹال ریٹس میں نظرثانی کی فہرست میں شامل نہیں ۔

Back to top button