آڈیشن دیے بغیر پہلے ہی ڈرامے میں اہم کردار دیا گیا، اداکارہ حنا آفریدی
اداکارہ حنا آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز میں ڈیبیو کے دوران کوئی آڈیشن نہیں دیا بلکہ ہدایتکار نے میری تصویر دیکھ کر سیکنڈ لیڈ رول دے دیا،اداکارہ نے ’’پہلی سی محبت‘‘ سے 2011 میں کیرئیر شروع کیا۔ڈرامے میں انہوں نے ’’بشریٰ‘‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا تھا اور ان کا کردار دوسرا اہم کردار تھا، اس سے قبل حنا آفریدی ماڈلنگ کرتی آ رہی تھیں اور پہلے ڈرامے کے کامیاب ہونے کے بعد ان کے لے اداکاری کے دروازے کھل گئے، مزاحیہ پروگرام ’’گپ شپ‘‘ میں شرکت کی، جہاں کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر بھی کھل کر بات کی، وہ پشتون خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کے خاندان میں کسی کا تعلق شوبز سے نہیں۔حنا آفریدی کے مطابق ان کی پرورش پنجاب کے شہر ملتان میں ہوئی اور ماڈلنگ کرتے وقت انہیں نعمان اعجاز اور ان کے بیٹے زاویار اعجاز کے ہمراہ ایک پنجابی منصوبے میں کام کی پیش کش ہوئی لیکن انہیں اس وقت پنجابی زبان نہیں آتی تھی، اس وجہ سے وہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اور پھر انہوں نے پنجابی زبان سیکھنے پر بھی توجہ دی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بعض اداکاروں کو سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کی وجہ سے بھی کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے اور سوشل میڈیا کا کردار دلوانے میں اہم کردار بنتا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر زیادہ فین فالوئنگ کی وجہ سے اداکاری کی پیش کش ہونے پر بہت سارے لوگوں نے جعلی فالوورز بھی خرید رکھے ہیں لیکن ایسے اکاؤنٹس کا جلد علم ہو جاتا ہے، جن کے فالوورز جعلی ہوتے ہیں۔حنا آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا کی وجہ سے اداکاری میں چانس ملنے کے تجربات کے حوالے سے زیادہ علم نہیں لیکن وہ اتنا جانتی ہیں کہ زیادہ فالوورز رکھنے والوں کو اداکاری کی پیش کش ہوتی ہے، اداکارہ مایا علی کے ان کے خاندان سے اچھے تعلقات ہیں، انہیں اداکاری کرنی ہے۔مایا علی نے ان کی تصویر ایک ہدایت کار کو بھیجی، جنہوں نے ان کی تصویر دیکھتے ہی انہیں ’پہلی سی محبت‘ میں دوسرا اہم کردار دے دیا۔اعتراف کیا کہ انہیں اداکاری کے لیے آڈیشن تک دینا نہیں پڑا اور انہیں اچھی طرح اداکاری نہیں آتی تھی، اسی وجہ سے وہ اپنے ڈرامے بھی نہیں دیکھتیں، انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ پہلے زیادہ تر لوگوں کی اداکاری نہیں دیکھی تھی اور والدین خود انہیں ڈانٹتے رہتے ہیں کہ انہیں تو اداکاری کرتے وقت ٹھیک طرح سے رونا تک نہیں آتا۔