لپ اسٹک لگانے پر شوہر کی موت کے طعنے دیے جاتے ہیں، حنا خواجہ بیات

سینیئراداکارہ حنا خواجہ بیات نےکہا ہےکہ آج بھی اگر وہ کہیں لپ اسٹک لگا کرجائیں یا ڈراموں میں میک اپ کرکےکام کریں تو انہیں طعنےدیےجاتےہیں کہ انہیں مر جانےوالےشوہر کا غم نہیں۔

حنا خواجہ بیات کے شوہر راجربیات جنوری 2023 میں چند سال بیماررہنے کے بعد کینسر کےباعث انتقال کر گئے تھے۔

حنا خواجہ بیات نےشوہرکےانتقال کےبعد اپنی عدت بھی مکمل نہیں کی تھی اور عدت ختم ہونےسےقبل ہی باہر نکلی تھیں، جس پر انہیں تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ماضی میں وہ متعدد بارشوہر کےانتقال کے بعد ملنے والے طعنوں پر بات کرچکی ہیں، اب ایک بار پھر انہوں نے اس پر بات کی ہے۔

حنا خواجہ بیات نےحال ہی میں اسما عباس سمیت دیگر شخصیات کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نےمختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئےحنا خواجہ بیات نے کہا کہ سماج میں بہت سارےایسے غلط کام ہو رہےہیں، جنہیں مذہب میں بھی ممنوع قراردیا گیا جب کہ سماجی طور پر بھی انہیں خراب سمجھا جاتا ہےلیکن اس باوجود ایسے غلط کام کرنے والوں کے لیےکچھ نہیں کہاجاتا۔

پاکستانی گلوکار میری گلوکاری سے جلتے ہیں،چاہت فتح علی

 

ان کا کہنا تھاکہ کرپشن، رشوت اور دوسرے غلط کام کرنے والےافراد بھی یہ تک نہیں سوچتے کہ اگر وہ غلط کام کریں گے تو لوگ ان کےبارےمیں کیا کہیں گے؟

اداکارہ کے مطابق بہت سارے کاموں میں صرف خواتین کو طعنے جاتے ہیں، انہیں یہ پیغام دیا جاتا ہےکہ انہیں جینے یا کچھ کرنے کا حق نہیں۔

حنا خواجہ بیات کا کہنا تھاکہ خواتین کو طلاق کے بعد دوسری شادی کا حق تک نہیں دیا جاتا، اگر ان کی طلاق ہوجائے اور وہ کسی موقع پر خوش ہوں توانہیں طعنے دیے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ انہیں شادی اورشوہر کا کیا پتا؟ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شوہر کے انتقال کے بعد اگر وہ کبھی میک اپ کے ساتھ تصویریا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تو انہیں مرے ہوئےشوہر کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ انہیں مر جانے والے شوہر کادکھ نہیں، ان لوگوں کو شوہروں یاگھر کا کچھ پتا نہیں ہوتا۔

حنا خواجہ بیات کےمطابق اگر وہ کہیں لپ اسٹک لگا کر جائیں تو انہیں بار بار مرےہوئے شوہر کے طعنے دیے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کا شوہرانتقال کر چکا لیکن یہ میک اپ سے باز نہیں آ رہیں۔

انہوں نےدلیل دی کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ کام کرنےوالی خاتون ہیں،انہیں اداکاری کےلیےمیک اپ کرنا پڑتا ہے لیکن لوگ اس بات کونہیں سمجھتے۔

Back to top button