پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس)میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور ابتدائی ٹریڈنگ کےدوران بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی جاری ہے، کے ایس ای-100 انڈیکس میں 600 پوانٹس اضافہ ہوا جس کے بعد بینچ مارک 100 انڈیکس پہلی بار 94 ہزار 842 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اس کے اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 95 ہزار پوانٹس کے قریب پہنچ گیا ہے جب کہ گزشتہ روزپی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 836 پوائنٹس یا 0.9 فیصد بڑھ کر 94 ہزار 191 پرپہنچ گیا تھا جواس سےایک روز قبل 93 ہزار 355 پربند ہوا تھا۔
اہداف برقرار منی بجٹ نہیں آئےگا،وزارت خزانہ،آئی ایم ایف کا اتفاق
واضح رہےکہ 11 نومبر کو 100 انڈیکس نے پہلی بار انٹرا ڈے ٹریڈ کے دوران 94 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی تھی تاہم کاروبارکے اختتام تک یہ رجحان جاری نہ رہا سکا تھا اورانڈیکس 356 پوائنٹس یا 0.38 فیصد بڑھ کر 93 ہزار 648 پربند ہوا تھا۔
چیز سیکیورٹیز کےڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق نےبتایا تھا کہ مارکیٹ میں کم شرح سود کی وجہ سےمیوچوئل فنڈز سے ایکویٹی میں تبدیلی جاری ہے۔