خودکش بمبار شاری حیات کے والدین کے گھر کا سراغ لگا لیا گیا

سیکیورٹی اداروں نے جامعہ کراچی کے خودکش بمبار شاری حیات بلوچ کے والدین کے گھر کا سراغ لگا لیا۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے نے اسکیم 33 میں واقع ایک نجی سوسائٹی میں شاری حیات بلوچ کے والدین کے گھر چھاپہ مارا۔
گھر شاری بلوچ کے والد کا بتایا جاتا ہے، گھر سے لیپ ٹاپ، اہم دستاویزات اور دیگر سامان کو تفتیش کے لیے قبضے میں لیا گیا۔سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی میں آمدورفت ہوتی رہی ہے، اس ہی گھر میں کچھ ہفتے قبل خاتون خودکش بمبار کی بہن اسمہ کی شادی ہوئی تھی، خود کش بمبار شاری حیات بلوچ سات بہن بھائی ہیں۔
جامعہ کراچی کی خودکش بمبار خاتون ایم فل کی طالبہ نکلی
خودکش بمبار کی بہن پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہے، سی ٹی ڈی حکام نے اہم دستاویزات تحویل میں لینے کے بعد گھر کو سیل کر دیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاری حیات بلوچ عرف برمش کے گلستان جوہر بلاک 13 میں واقعہ گرے اسکائی لائن اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر فلیٹ کو بھی تلاشی کے بعد سیل کر دیا گیا تھا، وہ فلیٹ کرائے پر حاصل کیا گیا تھا۔
