ہانگ کانگ آتشزدگی واقعہ،ہلاکتوں کی تعداد 55تک پہنچ گئی

ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ سے ہلاکتوں کی تعداد55تک پہنچ گئی۔

ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ کو فائر فائٹرز نے 24 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو میں کر لیا۔

سانحے میں کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 300 افراد اب بھی لاپتا ہیں جس نے اسے ہانگ کانگ کی 77 سال کی سب سے ہلاکت خیز آتش زدگی بنا دیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی بلند درجہ حرارت اور گھنے دھوئیں کے باوجود عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں جہاں بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

کمپلیکس کی 32 منزلہ عمارتوں میں 4,600 سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ متعدد گھروں کے متاثر ہونے کے بعد 900 سے زائد رہائشیوں کو عارضی شیلٹرز منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ وہ حفاظتی مواد تھا جو عمارت کی مرمت کے دوران استعمال کیا گیا اور جو فائر سیفٹی معیار پر پورا نہیں اترتا تھا۔

Back to top button