امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلے گا : صدر ٹرمپ

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکی جنگی بحری بیڑے کی ایران کے قریب آمد کے بعد امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا،ایران میں فوجی کارروائی میں کوئی بھی شہری نہیں مارا گیا، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلےگا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج سے وسط مدتی انتخاب کی مہم شروع کررہے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیاکہ وہ وسط مدتی انتخابات بآسانی جیت جائیں گے،ساتھ یہ بھی کہاکہ انتخابات ہارنے کی صورت میں امریکا بہت کچھ کھو دے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا میں تاریخی منہگائی تھی،آج امریکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے،مہنگائی کم ہے،امریکا آج سرمایہ کاروں کےلیے محفوظ ملک ہے،ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

ٹرمپ کی دھمکی کےبعدکینیڈاکاچین سےفری ٹریڈسےانکار

امریکی صدر نے کہا کہ سرحدوں کو غیر قانونی تارکین وطن کےلیے مکمل بند کر دیا ہے،ہزاروں جرائم پیشہ اور غیر قانونی افراد کو امریکا سے واپس بھیجا جاچکا ہے جب کہ امریکی فوج کو مزید مضبوط کیاگیا ہے، امریکا کی جتنی عزت اب دنیا میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

 

Back to top button