یمن سے حوثیوں کا تل ابیب پر میزائل حملہ، 16 افراد زخمی

یمن سےحوثیوں نےاسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا جس کےنتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہناکہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن سے داغے گئے میزائل کوروکنےمیں ناکام ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق یمن کی جانب سےتل ابیب پر داغے گئے میزائل حملےمیں 16 افراد زخمی ہوئے

افغانستان،مسافر بسوں کی آئل ٹینکر سےٹکر،52 جاں بحق

 

تل ابیب پرمیزائل حملے کے بعد حوثی عہدیدار ہزم الاسد نے اپنےبیان میں کہا کہ تمام اسرائیلی دفاعی نظاموں کی ناکامی کا مطلب ہےکہ صیہونی دشمن کا قلب اب محفوظ نہیں رہا، اربوں ڈالر کی لاگت سےبنائےگئے دفاعی نظام کا اب کوئی فائدہ نہیں۔

دوسری جانب یمن سےاسرائیل پر ہونے والے حملےکے بعد صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ جب ہم حوثیوں پر حملہ کرتےہیں تو ہم پوری دنیا کی طرف سےکر رہے ہوتے ہیں، امریکا اوردیگر اتحادی اس بات کوبخوبی جانتے ہیں۔

Back to top button